اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

نیب نے ڈاکٹر عاصم کے حوالے سے وزارت پٹرولیم پرکوئی چھاپہ نہیں مار، شاہد خاقان عباسی

datetime 25  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرپٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب نے ڈاکٹر عاصم کے حوالے سے وزارت پٹرولیم پرکوئی چھاپہ نہیں ماراالبتہ کوئی ریکارڈ مانگا گیا فراہم کر دیں گے ، ایران پر پابندیاں ختم ہونے کے بعد پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام تیز کر دیا ہے ،ایل پی جی کی قیمتوں کو ریگولیٹ کرنے کےلئے سمری مشترکہ مفادات کونسل کو بھجواد ی ہے جس کی منظوری کے بعد ایل پی جی کی قیمتیں حکومت مقرر کرے گی،قطر سے ایل این جی کا معاہدہ دنیا کا بہترین معاہدہ ہے اور اس سے بہترکوئی معاہدہ نہیں ہوسکتا،2018ءگیس کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا سال ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پہلی ایل پی جی، ایل این جی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق چیئرمین پاکستان سٹیل حق نواز اختر،سعید انصاری،فاروق افتخار،مبین صولت، الیاس ملک اور شاہ جہاں مرزا بھی موجودتھے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فرق عوام پر منتقل کریں گے، دنیا میں سب سے زیادہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان نے کم کی ہیں۔جب تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نیچے جاتی رہیں گی،حکومت ریلیف دیتی رہے گی ۔انہوں نے اعلان کیا کہ 2018ءمیں گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائے گی جس سے انڈسٹری چلے گی اور قومی معیشت کا پہیہ تیز چلے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ قطر سے ایل این جی کا معاہدہ دنیا کا بہترین معاہدہ ہے اور اس سے بہترکوئی معاہدہ نہیں ہوسکتا۔اس معاہدے کے نتیجے میں آنے والی گیس مقامی گیس سے سستی ملے گی۔قبل ازیں پانچ مرتبہ ایل این جی درآمدکرنے کی ناکام کوششیں کی گئیں۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں گیس کے 70نئے ذخائر دریافت ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ چار ارب کیوبک فٹ گیس کے مقابلے میں آٹھ ارب کیوبک فٹ مانگ ہے اور طلب و رسد کے فرق کو دور کرنے کے لئے مارچ 2018ءتک1800 ملین مکعب کیوبک فٹ درآمدی ایل این جی قومی نظام میں شامل کی جائے گی جو مجموعی طلب کا 75فیصد ہوگی اور اس سے گیس کے بحران سے نجات ملے گی۔انہوں نے کہا کہ گیس پائپ لائن کے منصوبوں پر کام جاری ہے اور 150ارب روپے کے منصوبے پر جلد ہی کام شروع کر دیا جائے گا جبکہ ڈھائی سو ارب روپے کے ایک اور منصوبے پر کام کے لئے پیپرورک ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کی قیمتوں کو ریگولیٹ کرنے کے لئے سمری مشترکہ مفادات کونسل کو بھجواد ی ہے جس کی منظوری کے بعد ایل پی جی کی قیمتیں حکومت مقرر کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…