ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

سرگودھا ائیر بیس حملہ کیس، ملزم کی سزاکےخلاف دائر اپیل مسترد

datetime 25  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے سرگودھا ائیر بیس پر ممکنہ حملے کے الزام میں گرفتار افغانی ملزم کی سزاکے خلاف دائر اپیل مسترد کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ کے رو برو ملزم حکم خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے ہینڈ گرینیڈ رکھنے اور سرگودھا ائیر بیس پر حملے کے الزام میںاسے کسی قانونی جواز ،ٹھوس شواہد کے بغیر پکڑ کر مقدمہ درج کیااور انسداد دہشت گردی سرگودھا عدالت نے بھی قانونی تقاضے پورے کئے بغیرملزم حکم خان کو پانچ سال قید کی سزا کا حکم سنا رکھا ہے لہٰذاعدالت سزاکو کالعدم قرار دے۔ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب خرم خان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم کو ہینڈ گرنیڈ سمیت اس وقت موقع پر گرفتار کیا گیا جب وہ سرگودھا ائیر بیس پر حملے کے لئے منصوبہ بندی کے ساتھ آگے بڑھ رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ عدالت نے ملزم کو قوانین کے تحت پانچ سال قید کی سزا کا حکم سنایا لہذا ملزم کی اپیل مسترد کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…