کراچی(نیوزڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب جھوٹے مقدمات کی خود تحقیقات کریں۔ سابق صوبائی وزیر سندھ شرجیل میمن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ چیئرمین نیب کو خط لکھ رہے ہیں کہ ان کے خلاف بنائے جانے والے جھوٹے مقدمات کی خود تحقیقات کریں۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا میرے خلاف جھوٹے اور من گھڑت مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جن لوگوں کے خلاف ریفرنس ہیں وفاقی وزارت داخلہ نے ان کے نام ای سی ایل میں نہیں ڈالے اور میرے خلاف کوئی ریفرنس نہ ہونے کے باوجود میرا نام ای سی ایل میں ڈال دیا ہے۔