لاہور( نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں چنیوٹ میں خام لوہے کے ذخائر کے منصوبے پر پیش رفت کاتفصیلی جائزہ لیاگیا۔چین، جرمنی، کینیڈا اورآئرلینڈ کے سائنسدانوں نے خام لوہے کی مقدار اورکوالٹی کے بارے میں اپنی رائے دی۔ اجلاس کے دوران چینی،جرمن،کینیڈین اورآئرش سائنسدانوں نے وزیراعلیٰ کو منصوبے پر اب تک ہونے والی پیش رفت کے بارے میں ابتدائی رپورٹ پیش کی۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق چنیوٹ میں تقریباً 15کروڑ ٹن عمدہ کوالٹی کے خام لوہے کے ذخائر کے تخمینے کی پیمائش و تصدیق ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے خام لوہے کے ذخائر کے تخمینے کی پیمائش و تصدیق کی ابتدائی رپورٹ پر اطمینان اورخوشی کااظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی نوعیت کے اس اہم منصوبے کو انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں تیزی سے آگے بڑھانے پر صوبائی وزیر معدنیات شیر علی،چےئرمین منصوبہ بندی وترقیات جہانزیب خان ،صوبائی سیکرٹری معدنیات ڈاکٹر ارشد محمود ،انکی ٹیم اور منصوبے پر کام کرنے والے چینی، جرمن، کینیڈین اور آئرش ماہرین کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اورزمین میں چھپے خزانے خام لوہے کا تخمینہ لگانے کیلئے اب تک انتہائی محنت سے کام کیا گیا ہے اوراس منصوبے پر اب تک ہونے والی پیش رفت قابل تعریف ہے جس پر میں تمام متعلقہ حکام اور غیر ملکی ماہرین کو مبارکباد دیتا ہوں۔وزیراعلیٰ کو بتایاگیا کہ خام لوہے کے ذخائرکی مقدار کی ابتدائی پیمائش اور تصدیق پنجاب میں ایک ملین ٹن سالانہ پیداوارکی سٹیل مل کو 30برس تک چلانے کیلئے کافی ہے۔وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ایسی فزیبلٹی مرتب کی جائے جس سے ملک کی سٹیل کی صنعت کو فروغ ملے۔وزیراعلیٰ نے منصوبے کے دوسرے مرحلے پر بھی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ کو بتایاگیا کہ دوسرے مرحلے کے تحت بین الاقوامی کنسلٹنٹ اورڈرلنگ کرنیوالی کمپنیاں بین الاقومی مسابقت کے ذریعے پر کوالیفائی ہوچکی ہیں۔غیر ملکی ماہرین اورسیکرٹری معدنیات پنجاب نے منصوبے پر اب تک ہونے والی پیش رفت کے بار ے میں وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی۔چین کے قونصل جنرل یوبورن،صوبائی وزراء شیر علی خان، چوہدری محمد شفیق،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، متعلقہ سیکرٹریز کے علاوہ منصوبے پر کام کرنے والی چین کی کمپنی، جرمنی،کینیڈااور آئرلینڈ کے ماہرین اور سائنسدانوں نے اجلاس میں شرکت کی۔
زمین میں چھپے بڑے ’’خزانے‘‘ کی دریافت،سائنسدانوں نے تصدیق کردی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسے بھی اٹھا لیں
-
پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا
-
بلڈ پریشر کی مقبول دوا پر پابندی عائد
-
بیرونِ ملک روزگار کیلئے جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑا فیصلہ
-
لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ، 2سگی بہنوں سے 5افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی
-
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کا ایلون مسک کو خط
-
رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
-
بھارت کی اشتعال انگیزی اسے ہی مہنگی پڑگئی، آئی پی ایل کو اربوں ڈالرز کا نقصان
-
چینی سائنسدانوں نے چکن کا متبادل سستا گوشت تیار کرلیا
-
نوجوان کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار
-
ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی
-
طلاق کے بعد 90 دن کے اندر ازدواجی تعلقات پر زیادتی کا مقدمہ خارج
-
بھارتیوں کے امریکا میں بچے پیدا کرکے شہریت لینے کے خواب ٹرمپ نے چکنا چور کردیئے
-
چوہدری اسلم کی بیوہ نے فلم دھریندر کا جواب دینے کا ارادہ کرلیا















































