لاہور(نیوزڈیسک)100، 500، 1000، 5000 کسی نوٹ کی کوئی اہمیت نہیں،لاہور میں ایسا کام ہوگیا کہ دیکھنے والے ششدر،لاہور پولیس نے جعلی کرنسی چھاپنے والا پریس پکڑ لیا، کروڑوں روپے کی جعلی کرنسی برآمد کر کے سات ملزمان بھی گرفتار کر لئے گئے۔ ایس پی سی آئی اے عمر ورک کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ لاہور میں منی چینجرز کی دکانوں کے باہر سادہ لوح شہریوں کو جعلی کرنسی بیچی جا رہی ہے، جس پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان گرفتار کئے گئے۔ ان ملزمان سے تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ صوبائی دار الحکومت میں جعلی کرنسی بیچنے والا باقاعدہ نیٹ ورک سرگرم ہے، ملزمان سے تفتیش کے بعد مزید کارروائی کی گئی، جس کے دوران جعلی کرنسی چھاپنے والے پرنٹنگ پریس پر سی آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مارا گیا تو وہاں سے کروڑوں روپے کے جعلی کرنسی نوٹ، مشینری اور پانچ مزید افراد گرفتار کئے گئے۔گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ یہ جعلی نوٹ بیرون ملک بھی بھجواتے تھے، جبکہ اے ٹی ایم مشینوں میں بھی یہ نوٹ کارآمد تھے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفت میں لئے گئے ملزمان کا تعلق پشاور، شیخوپورہ اور لاہور سے ہے، جبکہ ان کے مزید ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔