پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

وفاق اور خیبرپختونخوا حکومت کے درمیان دیرینہ مسائل حل

datetime 25  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک )وفاق اور خیبرپختونخوا حکومت کے درمیان دیرینہ حل طلب مسائل خوش اسلوبی سے حل ہو گئے ہیں وفاقی حکومت بجلی کے خالص منافع کی مد میں 4سالوں صوبائی حکومت کو 70ارب روپے کے واجبات ادا کرے گی جبکہ صوبائی حکومت کا بجلی کا سالانہ منافع بھی 6سے بڑھا کر 18 ارب تک بڑھا دیا گیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاق اور خیبر پختونخوا کے درمیان اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے مذاکرات ہوئے ہیں جس میں تمام حل طلب مسائل خوش اسلوبی سے طے پا گئے ہیں اور دونوں حکومتوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے وفاقی حکومت کی جانب سے اسحاق ڈاراور خیبر پختونخوا کی جانب سے وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے ، مذاکراتی عمل میں خیبر پختونخوا کے وزیراعلی کی قیادت میں وفد، وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار ، وزیردفاع خواجہ آصف اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے ، مذاکراتی عمل میں خیبرپختونخوا حکومت نے بجلی کے خالص منافع کی ادائیگی کامعاملہ اٹھایااور بجلی کے خالص منافع کی مد میں 144ارب واجبات کا مطالبہ کی تاہم وفاقی حکومت نے صرف 70ارب روپے جاری کرنے پر رضامندی ظاہر کی جبکہ وفاق کی جانب سے خیبرپختونخوا کو بجلی کا سالانہ خالص منافع 6 سے بڑھا کر18 ارب کردیا گیا،دونوں حکومتوں کے درمیان چشمہ رائٹ بینک کینال بنانے پراتفاق ہوا ہے جس کے لیے وفاقی حکومت 65 ارب اورخیبرپختونخوا حکومت35 ارب روپے خیبرپختونخوا حکومت دے گی ، مذاکر ت کے دوران خیبرپختونخوا حکومت نے گیس پاورپلانٹ لگانے کا معاملہ بھی اٹھایا مگر اس معاملے پر کوئی حتمی فیصلہ نہ ہو سکا ۔ مفاہمتی یاداشت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وفاق اور خیبر پختونخوا کے درمیان مذاکرات کے کئی دور ہو چکے ہیں یہ دور معامالات کو حتمی شکل دینے کے لیے تھا ، وفاق اور صوبے کے درمیان تصفیہ طلب مسائل کو حل کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے ، خیبر پختونخوا کے مسائل کے حل کے متعلقہ سیکرٹریز کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے ،انہوں نے کہا کہ بجلی کی پیداوار کے لیے صوبائی حکومت خود گیس فراہم کرنا چاہتی جس کا مخصوص حق دے دیا گیا ہے اور وفاق بجلی کے خالص منافع کی مد میں چارسالوں میں 70ارب جاری کرے گا ۔اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پروزیر خٹک نے صوبے کے مسائل حل کرنے پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،اور وزیردفاع خواجہ آصف کا شکریہ ادا کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ مسائل کا خوش اسلوبی سے حل خوش آئندہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…