ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

اشتعال انگیز تقاریر :مولانا عبدالعزیز کی ضمانت میں سات مارچ تک توسیع

datetime 25  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمے میں مولانا عبدالعزیز کی ضمانت میں سات مارچ تک توسیع کردی ۔ جمعرات کے روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ آصف محمود نے مولانا عبدالعزیز کے مقدمے کی سماعت کی اس موقع پر مولانا عبدالعزیز عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔ سماعت کے دوران مدعی مقدمہ جبران ناصر کے وکیل مسرور شاہ نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں اپنے موکل کی طرف سے کل ہی وکیل مقرر کیا گیا ہے لہذا مقدمے کی تیاری کیلئے انہیں مہلت دی جائے اس پر مولانا عبدالعزیز کے وکیل طارق اسد نے اعتراض اٹھایا کہ مولانا عبدالعزیز کو سکیورٹی خدشات ہیں جس کی وجہ سے ان کو بار بار عدالت پیش نہیں کیا جاسکتا لہذا ضمانت پر فیصلہ آج ہی کیاجائے اس پر جج راجہ آصف محمود نے مسرور شاہ ایڈووکیٹ کو کہا کہ آپ اسی طرح تاریخوں میں تاریخیں لیتے رہے تو عدالت مولانا کو حاضری سے استثنیٰ دے دیگی عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مولانا عبدالعزیز کی ضمانت میں سات مارچ تک توسیع کردی اور حکم دیا کہ سات مارچ کو مکمل تیاری کے ساتھ وکلاء عدالت حاضر ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…