ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

تیمرگرہ، سورہ غنڈی میں 18سالہ نو بیاہتہ دلہن کو مبینہ طورپر ذبح کر کے قتل کر دیا گیا

datetime 24  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیمرگرہ (نیوز ڈیسک) پولیس تھانہ ثمر باغ کے حدود گا?ں سورہ غنڈی میں 18سالہ نو بیاہتہ دلہن کو مبینہ طورپر ذبحہ کر کے قتل کر دیا گیا مقتولہ کے چا چا معمبر ولد فضل ساکن بہادر کالونی معیار کے مطابق سات ماہ قبل اس کی بھتیجی صبا گل ولد شاہ جہان ساکن بہادر کالونی معیار کی شادی فضل رازق ولد عبد الرازق ساکن سورہ غنڈئی کارتوس کلے کیساتھ ہوئی تھی ان کے مطابق مقتولہ کے دو ساسیں تھی اورکچھ ماہ قبل اس کی اپنی ایک ساس کیساتھ لڑائی ہوئی تھی تاہم معاملہ اتنا سنگین نہیں تھا اور نہ ہی مقتولہ نے کبھی گھریلوں ناچاقی کا ذکر کیا تھا تاہم گذشتہ روز مقتولہ کے سسرال سے میکے کال آئی کہ صبا گل وفات پا چکی ہے اس لئے اس کی لاش لینے آپ لوگ آ جائے جس کے بعد ہم لوگ فوراََ وہاں پہنچ گئے جہاں پر صبا ء گل کو خون میں لت پت پایا اور کسی نے اس کا گلہ کاٹ کر ذبح کر دیا تھا جس کے بعد پولیس کو مطلع کیا پو لیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ثمر باغ منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا گلہ کاٹ کر قتل کر دینے کی تصدیق تو کی تاہم فوری طور پر پوسٹ مارٹم رپورٹ دینے سے انکار کر دیا مقتولہ کے ورثاء کے مطابق مقتولہ کا کوئی بھائی نہیں تھا اور اس کا شوہر تین ماہ قبل سعودی عرب جا چکا ہے اس کے علاوہ مقتولہ صوم و صلاۃ کی پابند تعلیمیافتہ لڑکی تھی اور خوش و خرم زندگی گذار نے کی عادی تھی تاہم پتہ نہیں کہ کس وجہ سے ظالموں نے اسے بے دردی سے قتل کر دیا دوسری جانب تھانہ ثمر باغ پولیس کے مطابق انہوں نے مقتولہ کے دونوں ساسوں مسماۃ سلطان تاجہ زوجہ عبد الرزاق بادشاہی تاجہ زوجہ عبد الرزاق اور دیور عبید اللہ ولد عبد الرزاق کو گرفتار کر کے دفعہ 302،34کے تحت مقدمات درج کر لئے ہیں تاہم تنیوں صحت جرم سے انکاری اور معاملہ کو خود کشی قرار دیں رہے ہیں اس سلسلے میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی ہے،جس کی بعداہم انکشافات متوقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…