کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی اردو یونیورسٹی میں طلباءتنظیموں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے سے دو اساتذہ زخمی ہوگئے پولیس حکام کے مطابق تصادم میںملوث دونوں تنظیموں کے دس افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ فائرنگ کی آواز سنتے ہی یونیورسٹی میں بھگدڑ مچ گئی اور تدریسی عمل روک دیاگیا۔پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا اور ملزمان کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا ۔