منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

خواتین پر تشدد کیخلاف بل منظور

datetime 24  فروری‬‮  2016 |

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان میں صوبہ پنجاب کے قانون ساز ادارے یعنی صوبائی اسمبلی نے خواتین پر تشدد کیخلاف پیش کیے گئے بل کو کثرت رائے سے منظور کرلیا۔خواتین پر تشدد کیخلاف منظور کیے گئے بل کے مطابق حکومت صوبے میں ٹال فری نمبر متعارف کرائے گی جس پر گھریلو تشدد کا شکار خواتین شکایات کراسکین گی جبکہ غلط اطلاعا پر تین ماہ قید یا 50 ہزار سے ایک لاکھ تک جرمانہ عائد کیاجائیگا۔تشدد کی اطلاع پر پروٹیکشن آفیسر گھر میں داخل ہونے سے قبل سربراہ کو نوٹس کے ذریعے مطلع کرے گا جبکہ سربراہ کی جانب سے مذاحمت پر چھ سال قید اور پانچ لاکھ جرمانے کی سزاءسنائی جائیگی ۔تشدد کے بعد خواتین کو مرضی کخلاف بے گھر نہیں کیاجائے گا ، مزی تشدد کے خدشے پرمرد کو دو دن کیلئے گھر سے باہر رہناہوگا۔پنجاب اسمبلی میں منظور کیے گئے بل کے متن میں شامل ہے کہ مرد کو ضابطہ فوجداری کے تحت سزا ءسنائی جائے گی ، تشدد کی نوعیت دیکھ کر عدالتی حکم پر ٹریکر لگایا جائیگا جبکہ عبوری حکم کیخلاف ورزی پر ایک سال قید اور دو لاکھ جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔علیھدگی کی صورت میں مردعورت کے اخراجات برداشت کرے گا عدم ادائیگی کی صورت میں تنخواہ سے کٹوتی کی جائیگی ۔ خواتین کیلئے تحفظ سنٹر اور دارالامان بنائے جائیں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…