جنوبی وزیرستان (نیوز ڈیسک)جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں ایف سی کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق تحصیل وانا کے علاقے تنائی میں گشت پر موجود ایف سی کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں پانچ ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کو سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر زخمی اہکاروں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ ادھر سیکیورٹی فوسز نے علاقے کو سیل کرکے آپریشن شروع کردیاہے۔