جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

امریکا‘عدالتی حکم پر ایگزیکٹ گروپ کی 3کمپنیوں کے اکاونٹ منجمد

datetime 24  فروری‬‮  2016 |

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا میں عدالتی حکم کے بعد ایگزیکٹ گروپ کی 3کمپنیوں کے اکاونٹ منجمد کر دیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے یہ حکم ا س سال 5فروری کو جاری کیا۔یہ حکم 2 ارب 30 کروڑ روپے کا جرمانہ ادا نہ کرنےپر دیا گیا جس کی ادائیگی کی ہدایت 2012ءمیں دی گئی تھی۔یہ جرمانہ ریاست مشی گن میں 30 ہزار طلبا و طالبات کو جعلی ڈگریاں جاری کرنے پر کیا گیاتھا۔ ڈسٹرکٹ کورٹ آف مشی گن نے بیلفورڈ ہائی اسکول اور بیلفورڈ یونیورسٹی کی ویب سائٹس کو جعلی قرار دیا۔ عدالتی کارروائی کے دوران ایگزیکٹ کا ایک ملازم بھی شریک رہا یہ وہی ملازم ہے جس نے کراچی کی عدالت میں ان کمپنیوں کی نمائندگی کی تھی اور اس بات کا اقرار عدالت میں بھی کیا تھا۔ اس بات کے بھی شواہد ہیں کہ ڈمی کمپنیاں ایگزیکٹ کی ٹا پ مینجمنٹ کی ملکیت ہیں۔ایگزیکٹ انتظامیہ نے نہ صرف طلبہ کو جھانسہ دیا بلکہ ا±س نے مشی گن عدالت کو بھی بے وقوف بنایا۔ایگزیکٹ کراچی آفس میں کام کرنے والے نائب قاصد سلیم قریشی کا ایک وڈیو بیان مشی گن عدالت میں مذکورہ کمپنیوں کے دفاع کیلئے پیش کیا گیا۔ وڈیو میں سلیم قریشی کے محض ہونٹ ہلے ہیں آواز وڈیو میں نظر نہ آنے والے کسی دوسرے شخص کی ہے۔ سلیم قریشی نے کراچی کی عدالت میں اس کا اعتراف کیا تھا۔ایگزیکٹ گروپ کے نائب قاصد نے ایف آئی اے کی تحقیقات کے دوران اور بعد میں کراچی کی عدالت میں رضاکارانہ طور پر بیان دیا تھا کہ اس نے ایگزیکٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسرکی ہدایت کے مطابق امریکی عدالت میں پیش کیا جانے والا وڈیو بیان ریکارڈ کر ایا تھا، بیان ریکارڈ کراتے وقت اسے یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ بیان کہاں پیش کرنا ہے۔ایگزیکٹ گروپ کی یہ 3کمپنیاں امریکا کی ریاست ڈیلاویئر میں کام کرتی ہیں جو کالادھن رکھنے والوں کیلئے جنت کے نام سے مشہور ہے کیونکہ امریکی قانون کے مطابق اس ریاست میں کام کرنے والی کسی بھی کمپنی سے متعلق معلومات خفیہ رکھی جاتی ہیں اور صرف سکیورٹی اداروں کو ضرورت پڑنے پر مطلوبہ معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ کمپنیوں کے اکاونٹ سٹی بینک میں تھے۔ بینک کو کمپنیوں کے اکاونٹ منجمد کرنے کا تحریری حکم موصول ہو گیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…