لاہور (نیوزڈیسک)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے میٹرو پولیٹن پلاننگ اور ٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے گزشتہ روزفیروز پور روڈ کے علاقے میں6 غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف آپریشن کیا۔ ان سکیموں میں امان پارک ہاؤسنگ سکیم‘کاہنہ کینال ویو ہاؤسنگ سکیم ‘ عماد گارڈن ‘ پرل گارڈن ‘ الجنت ہاؤسنگ سکیم اور بلمقابل الجنت ہاؤسنگ سکیم شامل ہیں ۔ ایل ڈی اے کے عملے نے کارروائی کر تے ہوئے دوہاؤسنگ سکیموں کے دفاترسیل اوران ہاؤسنگ سکیموں کی باؤنڈری والز ‘ گیٹ ‘ روڈز‘انفرا سٹرکچر مسمار کر دیا‘ بینرز اور فلیکسزہٹا دیں۔