مظفرگڑھ(نیوز ڈیسک)مظفرگڑھ میں ٹریکٹر ٹرالی،ٹرالراور آئل ٹینکر میں تصادم کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی،پولیس کے مطابق حادثے میں 2افراد جاں بحق ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔مختلف شہروں کے ٹریفک حادثات میں 2افراد جان کی بازی ہار گئے۔مظفر گڑھ میں میانوالی روڈ پر اڈا پٹھان ہوٹل کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ اس وقت پیش آیاجب گنے کی ٹریکٹر ٹرالی کو کراس کرتے ہوئے ٹرالر فیول سے بھرے آئل ٹینکر سے جا ٹکرایا،جس کے بعد تینوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی،ریسکیو کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا کام شروع کیا۔پولیس کے مطابق ٹرالر میں موجود ایک اسسٹنٹ ڈرائیورکو زخمی حالت میں باہر نکال لیا جبکہ ڈرائیور اور کلینر جاں بحق ہوگئے۔چکوال میں راولپنڈی سے فیصل آباد جانےوالی مسافر بس موٹر وے پر ایشیا پل کے قریب الٹ گئی،حادثے میں ایک بچہ جاں بحق اور 15مسافر زخمی ہوگئے۔بھکرمیں بستی مائی روشن کے قریب موٹرسائیکل اورٹریکٹرمیں ٹکرسے ایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا