میانوالی(نیوز ڈیسک)میانوالی میں سزائے موت کے قیدی کو ا?ج صبح پھانسی دے دی گئی۔ جیل حکام کے مطابق سنٹر ل جیل میانوالی میں موجود قتل میں ملوث مجرم کو آج صبح تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔مجرم جس کا نام نعمت گل تھا، اس نے1993ءمیں رشتے کے تنازعے پر ایک شخص کو قتل کیا تھا۔معافی کی اپیل کی درخواست مسترد ہوچکی تھی۔مجرم کے سزائے موت کے احکامات جیل حکام کو پہلے موصول ہوئے، جس کے بعد مجرم کی اہل خانہ نے ملاقات کرائی گئی اور آج علی صبح اس کو پھانسی دے دی گئی۔