کراچی(نیوز ڈیسک)نارتھ ناظم آباد میں گزشتہ روز دکان پر دھماکے کا مقدمہ نارتھ ناظم آباد تھانے میں درج کرلیا گیا۔مقدمہ دکان کے مالک مدعیت میں درج کیا گیاہے۔کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں دکان پر دھماکے کا مقدمہ دکان کے مالک آصف کی مدعیت میں درج کیا گیاہے۔پولیس کے مطابق دیسی ساختہ بم میں دو سے ڈھائی کلو دھماکا خیز مواد ،کیلیں اور بال بیرنگ استعمال کیے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ نارتھ ناظم آباد میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز اور رینجرز چوکی میں بھی اسی ساخت کے بم استعمال کئے گئے۔پولیس نے حملوں میں کالعدم تنظیموں کے ملوث ہونے کا دعویٰ کیا ہے