جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 9 ملزمان گرفتار

datetime 24  فروری‬‮  2016 |

کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں، لیاری میں مسلم لیگ ن رہنما میر اشفاق کے بھائی میر اشتیاق کے قتل میں ملوث ملزم کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لے لیا۔ محمودآباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مطلوب ملزم مارا گیا۔ پولیس نے مختلف علاقوں سے4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق لیاری کے علاقے علی محمد محلہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران گینگ وار کے مطلوب ملزم گلاب عرف گلابو کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے گزشتہ ماہ بغدادی میں مسلم لیگ ن کے رہنما میر اشفاق کے بھائی میر اشتیاق کو قتل کیا تھا۔ کراچی کے علاقے محمودآباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا۔ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ایس ایس پی ساﺅتھ ڈاکٹر فاروق کے مطابق ملزم نے رکنے کے اشارے پر پولیس پر دستی بم پھینکا اور فائرنگ کی اور پولیس کی جوابی فائرنگ میں ہلاک ہوگیا۔علی بٹ کا تعلق لیاری گینگ وار سے تھا جو پولیس کو اغوا برائے تاوان ، پولیس اور رینجرز پر حملوں میں مطلوب تھا۔ فیروز آباد میں پولیس نے کارروائی کرکے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ عزیز آباد میں کالے جادو سے شہریوں کو بے وقوف بنانے والے ایک ملزم کو پولیس نے اس وقت دھرلیا جب وہ بینک سے رقم لے کر نکلنے والے ایک شخص کو بے وقوف بنارہا تھا۔دوسری جانب لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں پولیس نے اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے والے افراد سے لوٹ مار کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ادھر جوہر موڑ کے قریب شہریوں نے مبینہ طور پر لوٹ مار میں ملوث دو ملزمان کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…