پشاور(نیوزڈیسک)کیلنڈر سال2016کے دوران خیبر پختونخوا کے تمام صوبائی سرکاری دفاتر کےلئے عام تعطیلات کا اعلان کردیاگیاہے وزارت داخلہ حکومت پاکستان کے جاری کردہ مراسلے کی پیروی کرتے ہوئے عام لوگوں کی معلومات کےلئے کیلنڈر سال2016 کے دوران حکومت خیبر پختونخواکے زیر انتظامی کنٹرول سرکاری دفاتر میں (ماسوائے بنک تعطیلات کے) سرکاری و اختیاری تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق5فروری کو یوم کشمیر،23مارچ یوم پاکستان،یکم مئی یوم مزدور،6،7،8جولائی عید الفطر ، 14 اگست یوم آزادی،12اور13ستمبرکو عید الضحیٰ،11اور12اکتوبرکو عاشورہ محرم،12دسمبر کو عید میلاد النبی،25دسمبرکو یوم قائد اعظمکرسمس،26دسمبریوم بعد ازکرسمس(صرف کرسچنزکےلئے)کے سلسلے میں تعطیلات ہوں گی جبکہ یکم جنوری،یکم جولائی اور یکم رمضان کا چاند نظر آنے کی صورت میں 7جون2016کوبنک تعطیلات ہوں گی۔نوٹ:۔ مسلمانوں کی تعطیلات کا انحصار چاند نظر آنے پر ہوگا جس کےلئے الگ اعلامیہ جاری کیاجائے گا۔اس امر کااعلان محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخواپشاور کے جاری کردہ ایک مراسلے میں کیاگیا۔
خیبر پختونخوا کے تمام صوبائی سرکاری دفاتر کےلئے تعطیلات کا اعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
پہلے سے جاری شدہ لائسنس ہولڈرز بارےاہم اعلان
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
پاکستانی ای پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
’’شیطان مر گیا‘‘: نانا پاٹیکر کے بیٹے کا تنوشری دتہ کے متنازع بیان پر ردعمل آگیا
-
وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی
-
بالی ووڈ ادکارعامرخان کے بھانجے عمران خان کو بھارت چھوڑنے کا نوٹس جاری
-
پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا۔۔ نئی قیمتوں کا اعلان
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
ہائوسنگ سوسائٹیوں کے قوانین میں بڑی ترامیم منظور
-
مردوں اور خواتین میں بانجھ پن کا خطرہ بڑھانے والی اہم وجہ دریافت



















































