لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی آصف محمو دکی طرف سے راولپنڈی کے علاقہ کوٹھا کلاں میں سڑک پر اکیلے نظر آنے والی خواتین پر حملہ کئے جانے کے واقعات کا انکشاف کیا گیا ۔ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن رکن آصف محمود نے نکتہ اعتراض پر بتایا کہ راولپنڈی کے علاقہ کوٹھا کلاں میں دو ہفتے کے دوران نو واقعات ہو چکے ہیں جس میں ایک نامعلوم شخص اکیلے نظر آنے والی خواتین پر حملہ کر دیتا ہے ۔ دو دن پہلے تین جبکہ کل ایک عورت کو زخمی کیا گیا اور مجموعی طور پر نو واقعات ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بتائے ان وقعات کی روک تھام اور اس میں ملوث شخص کی گرفتاری کےلئے کیا اقدامات کیے گئے ہیں جس پر ڈپٹی اسپیکر نے انہیں کہا کہ اس پر یقینا کارروائی ہوئی ہو گی آ پ اس پر توجہ دلاﺅ نوٹس لے آئیں ۔