اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے براہ راست مذاکرات کی میزبانی کی پیش کش کر دی۔ کابل میں افغان مصالحتی عمل کے لئے چار فریقی رابطہ گروپ کے اجلاس میں کی۔ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان پہلی براہ راست بات چیت مارچ کے پہلے ہفتے میں ہو گی۔ پاک افغان ورکنگ گروپ دونوں ملکوں کے علما کی حمایت حاصل کرے گا۔ افغان دارالحکومت میں ہونے والے اجلاس میں چین ، امریکا اور افغان نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ شرکا نے امن کے لئے اشرف غنی حکومت کے عزم کا خیر مقدم بھی کیا۔علما کی حمایت کے لیے پاک افغان مشترکہ ورکنگ گروپ کے کو بھی سراہا گیا۔ بات چیت کا آئندہ دور براہ راست مذاکرات کے فورا بعد اسلام آباد میں ہو گا۔