جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

ٹی وی چینلز نئی پابندیاں،قرارداد منظور

datetime 23  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب اسمبلی نے وفاقی حکومت سے حج اور عمرہ کے تمام امور خود سنبھالنے اور پرائیویٹ حج و عمرہ ٹور آپریٹرز کو اس اہم مذہبی ذمہ داری کو منافع بخش کاروباری حیثیت میں چلانے سے روکنے اورتمام ٹی وی چینلز پر جرائم اور مقدمات کوڈرامائی انداز میں پیش کرنے پر پابندی لگانے کے مطالبے سمیت مفاد عامہ سے متعلق چار قراردادیں منظور کر لیں ،اسپیکر نے کالونیز سے متعلقہ 4سوالوں کے جوابات نہ آنے پر محکمہ کے ذمہ داران کےخلاف کارروائی کرکے رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ حکومتی رکن امجد علی جاوید کے سوال کا غلط جواب آنے پر معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس گزشتہ روزمقررہ وقت دس بجے کی بجائے ایک گھنٹہ 18منٹ کی تاخیر سے اسپیکر رانا محمد اقبال کی صدارت میں شروع ہوا ۔ اجلاس کے آغاز پر ایوان میں کوئی بھی وزیر موجود نہیں تھا جبکہ حکومت کے 18اوراپوزیشن کے دو اراکین موجود تھے ۔پارلیمانی سیکرٹری چوہدری زاہد اکرم نے محکمہ کالونیز سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ۔رکن اسمبلی راحیلہ انور کے تین سوال جن کے 23ماہ کے بعد ایوان میں جوابات آئے تاہم محرک کی طرف سے ضمنی سوال کا جواب نہ آنے پر پارلیمانی سیکرٹری نے اسپیکر سے خود مطالبہ کیا کہ اس سوال کو موخر کردیا جائے جس پر اسپیکر اس سوال کو موخر کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارلیمانی سیکرٹری کی یہ درخواست مجھے پسند نہیں آئی۔محکمہ کی طرف سے خدیجہ عمر،باو 191 اختر علی،امجد علی جاوید اور محمد غیاث الدین کے سوالوں کے جوابات نہ دئیے گئے جس پر ارکان اسمبلی کی طرف سے سخت ردعمل ظاہر کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ محکمہ کے ذمہ داروں کے خلاف اکارروائی کی جائے۔رکن اسمبلی محمد غیاث الدین نے اس موقع پر ایوان کو بتایا کہ میرا سوال ضلع نارروال کے بارے میں تھا اور وہاں کے ڈی سی او نے میرے سوال کا جواب جان بوجھ کر نہیں دیا کیونکہ اس کیس میں بہت سی بے ضابطگیاں پائی جاتی ہیں اور اونے پونے میں اربوں کی زمین لیز بھی دی ہوئی ہے اور لیز کا جو کنٹریکٹ دیا گیا ہے وہ بھی سامنے نہیں لا رہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ڈی سی او نارووال نجف سیال کے خلاف انٹی کرپشن کی طرف سے مقدمہ درج ہے اور وہ حکم امتناعی پر ڈی سی او تعینات ہیں اور وہاں کے ای ڈی او فنانس چوہدری اقبال بھی ان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ اسپیکر نے اراکین کے سوالات کے جوابات نہ آنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے محکمے کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کر کے رپورٹ ایوان میںپیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔ اسپیکر نے حکومتی رکن امجد علی جاوید کے سوال کا غلط جواب آنے پر معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر کے اس پر بھی دوماہ میں رپورٹ پیش کرنے کے احکامات دئیے ۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مفاد عامہ کے متعلقہ ایجنڈا میں6قراردادیں موجود تھیں جن میں سے4کو منظور کیا گیا ۔رکن اسمبلی رانا منور حسین المعروف رانا منور غوث خان کی طرف سے ایوان میں پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ ضلع راجن پور اورڈیرہ غازی خان میں ہیپاٹائٹس کے بڑھتے ہوئے مرض کے علاج اور روک تھام کے لئے اقدامات کئے جائیںنیز ان اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں ہیپا ٹائٹس سینٹرز قائم کئے جائیں اور ان سینٹرز میں مریضوں کو ہیپاٹائٹس کے انجکشن اور ادویات بلا معاوضہ مہیا کئے جانے کے انتظامات کئے جائیں۔ اس پر پارلیمانی سیکرٹری نذر حسین گوندل نے حکومتی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں حکومت پہلے ہی یہ اقدامات کرچکی ہے خاص طور پرجنوبی پنجاب کے اضلاع اور ڈی جی خان اور راجن پور میں پہلے سے لوگوں کو یہ سہولیات میسر ہیں ۔جس پر ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ حکومت یہ دعویٰ کہ مذکورہ اضلاع میں ہیپاٹائٹس کی روک تھام کے لئے پہلے سے یہ سہولیات موجود ہیں بالکل غلط ہے اس میں کوئی صداقت نہیں ۔محکمہ کی طرف سے جھوٹ بولا گیا ہے، یہ بڑا پسماندہ علاقہ ہے اور یہاں ان اقدامات کی فوری ضرورت ہے جس کے بعد ڈپٹی سپیکر نے اس قرارداد پر ایوان کی رائے لی اور تمام ممبران نے اس کے حق میں فیصلہ دیا ۔ حکومتی رکن حنا پرویز بٹ کی قرارداد کو ان کی درخواست پر موخر کر دیا گیا جبکہ مسلم لیگ (ق) کے عامر سلطان چیمہ کی طرف سے جمع کرائی گئی قراردادان کی ایوان میں عدم موجودگی کے باعث نمٹا دی گئی۔تحریک انصاف کے رکن اسمبلی سبطین خان کی طرف سے قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ پنجاب کی عوام کے لئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کےلئے مزید ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔حکومتی رکن شیخ علاﺅ الدین نے کھڑے ہو کر اس میں ترمیم کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے شروع کئے جانے والا منصوبہ کیوں مکمل نہیں ہو سکا اس بارے میں محکمے سے جواب لیں ۔انہوںنے کہا کہ میرے حلقے میں نلکوں میں گٹر کا پانی آنا شروع ہو گیا ہے اور لوگ اس سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں یہاں دوسرے حلقے کے اراکین بھی بیٹھے ہیں ان سے بھی پوچھ لیا جائے کہ وہاں کیا حال ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری نذر گوندل نے کہا کہ میں اسکی مخالفت نہیں کرتا لیکن حکومت پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی طرف بھرپور توجہ دے رہی ہے اور انہوں نے کہا کہ قرارداد میں سے تیس فیصد افراد کی غیر معیاری پانی پینے سے ہلاکتوں کے الفاظ حذ ف کر دئیے جائیں ۔ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر نے شیخ علاﺅ الدین سے کہا کہ آپ کی بات ٹھیک ہے لیکن آپ اس مسئلے پر تحریک التوائے کار لے آئیں جس پر شیخ علاﺅ الدین نے کہا کہ تحریک التوائے کار کا کوئی فائدہ نہیں۔ تاریخ میں جب بھی تحریک التوائے کار کے حوالے سے ذکر ہوگا تو اس میں پارلیمانی سیکرٹری نذر حسین گوندل کا نام تحریک التوائے کلر کے طور پر آئے گا ۔اس موقع پر قرارداد کے محرک سبطین خان نے چھ نومبر 2013ءمیں وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیان کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا تھاکہ عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا اور اس کے لئے پرانی پائپ لائنوں کو تبدیل کیا جائے گا ۔ آج فروری 2016ءہے لیکن ابھی تک اس پرعملدرآمد نہیں ہو سکا ۔ اگر میٹرو ٹرین تیز رفتاری سے بن سکتی ہے تو عوامی فلاح کے اس منصوبے پر بھی تیز رفتاری سے کام ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے ایک ادارے کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ستر فیصد آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے ۔ حکومتی رکن شیخ علاو 191الدین کی طرف قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے فیصلے کے مطابق حج و عمرہ کو صرف اور صرف حکومتی ذمہ داری قراردیا جائے اور پرائیویٹ حج و عمرہ،ٹور آپریٹرز جو اب لگژری حج کا15لاکھ روپے تک وصول کررہے ہیں کو اس اہم مذہبی ذمہ داری کو منافع بخش کاروباری حیثیت میں چلانے سے روکا جائے۔حکومتی خاتون رکن اسمبلی عظمیٰ زاہد بخاری کی طرف قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ تمام ٹی وی چینلز پر جرائم اور مقدمات کی ڈرامائی انداز میںپیش کرنے پرپابندی لگائی جائے۔ مذکورہ بالا تمام قراردادیں منظور کر لی گئیں جس کے بعد ایجنڈا مکمل ہونے پرڈپٹی اسپیکر سردار شیر علی گورچانی نے اجلاس آج بدھ صبح دس بجے تک کیلئے ملتوی کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…