ملتان(نیوز ڈیسک)این اے 153 جلال پور کے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے رانا قاسم نون کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق این اے 153 کی نشست دیوان مسلم لیگ کے دیوان عاشق بخاری کی جعلی ڈگری کیس میں نا اہلی کے بعد خالی ہوئی تھی جس پر 17 مارچ کو ضمنی انتخاب ہو گا ۔ ضمنی انتخاب کیلئے (ن) لیگ نے رانا قاسم نون کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا پاکستان پیپلز پارٹی نے اکرم کنہوں کو ٹکٹ دیا ہے۔واضح رہے کہ رانا قاسم نون 2013 کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار تھے اور انہوں نے ہی دیوان عاشق بخاری کی ڈگری کو چیلنج کیا تھا۔ الیکشن ہارنے کے بعد رانا قاسم نون پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے تھے تاہم آخری وقت تک پی ٹی آئی کے ساتھ رہنے کے بعد اچانک ہی ن لیگ میں شمولیت اختیار کرکے ٹکٹ حاصل کرلی۔