اسلام آباد(نیوزڈیسک)پی آئی اے کے متبادل پاکستان ایئرویز کے بعد مزیددو نئے ادارے قائم کر نے کا فیصلہ کرلیا ہے ،نئے ادارروں کو کسی بھی شخص ،ادارے کے آفیسر ملازم مالک ،شراکت دار ،منیجر،ڈاریکٹر یا چیف ایگزیکٹو کو طلب کرنے کا اختیار ہو گاجبکہ یہ ادارے کسی بھی ایسے سازو سامان یا آلات کی تیاری ،فروخت یا درآمد سے روک سکیں گے جو توانائی میں باکفایت نہ ہوں۔حکومت پاکستان تحفظ و باکفایت بورڈ اور قومی تحفظ توانائی اتھارٹی کے نام سے دو نئے ادارے بنیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحفظ و باکفایت بورڈ کا چئیرمین وفاقی وزیر پانی و بجلی بورڈ کا چیئر مین اورسیکرٹری وائس چِئرمین ہوں گے جبکہ سات وفاقی سیکرٹریز اور تمام صوبوں کا ایک ایک سیکرٹری بورڈ کا ممبر ہو گا۔ بورڈ کسی بھی اتھارٹی ،صوبائی ادارے یا سرکاری ادارے کو معیشت کے مخصوص شعبے میں تحفظ توانائی کے منصوبے تیار اور ان پر عمل کرنے کی ہدایت دینے کا مجاز ہو گا۔