اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر داخلہ کی ہدایت پرڈی سی اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمدنے ایکسائز اینڈ ٹیکسشن کے دفتر پر چھاپہ ماراجس کے بعدکرپشن کے خاتمہ کے لیے ایکسائز دفتر میں مزید کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کرلیاگیاہے ،ٹاؤٹ مافیا کی مکمل روک تھام کیلئے نادرا کا بائیو میڑک سسٹم نصب بھی کیا جارہا ہے ۔دوسری جانب بہت جلد گاڑیوں کی رجسٹریشن فارمز آن لائن فراہم کئے جائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کی ہدایت پرڈی سی اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمدنے ایکسائز اینڈ ٹیکسشن کے دفتر پر گزشتہ روز چھاپہ مارا۔واضح رہے کہ وزیر داخلہ چودھری نثار نے ایکسائز دفتر سے ٹاؤٹ مافیا اور کرپشن ختم کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے بعدڈی سی اسلام آباد نے عوامی شکایات کیلئے ایکسائز اینڈ ٹیکسشن کے دفترمیں ہیلپ لائن فوری طورپر قائم کرنے کا حکم دے دیاہے ۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر کے پانچ اہلکار معطل محکمانہ انکوائری شروع کردی گئی ہے ۔ڈی سی سی اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمدنے ایکسائز دفتر کے اسٹاف کے تبدلوں اورایکسائز دفتر میں مزید کیمرے نصب کرنے کا بھی فیصلہ کیاہے ۔ ڈی سی اسلام آباد کا اس موقع پر کہناتھاکہ ٹاؤٹ مافیا کی مکمل روک تھام کیلئے نادرا کا بائیو میڑک سسٹم نصب بھی کیا جارہا ہے جبکہ بہت جلد گاڑیوں کی رجسٹریشن فارمز آن لائن فراہم کئے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نئے احکامات کے بعد آئندہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کا ایکسائز دفتر میں داخلہ بند ہوگا صرف متعلقہ افراد کو ہی دفتر میں جانے کی اجازت دی جائے تا کہ اس امر کے ذریعے کرپشن اور غیر متعلقہ افراد کے داخلے کو روکاجاسکے ۔