اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

ڈاکٹر عاصم کے جے آئی ٹی کے سامنے نئے انکشافات

datetime 23  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)ڈاکٹر عاصم کی جے آئی ٹی کے سامنے نئے انکشافات سامنے آئے ہیں ۔ملزم نے آصف علی زرداری کی ہدایت پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں ایم کیوایم اور گینگ وار کے ملزموں کے درمیان تصادم کے لئے پیپلزپارٹی کے رہنما اسلحہ فراہم کرتے تھے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم نے کیے جے آئی ٹی کے سامنے ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ملزم نے اعتراف کیا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پرجرائم میں ملوث پیپلز پارٹی کے رہنماوں سے ملاقاتیں کیں،ذوالفقار مرز ا ، اویس مظفر ٹپی اور قادر پٹیل لیاری گینگ وار گروپ کے معاملات دیکھتے تھے لیاری گینگ وار کے بابالاڈلا اور عزیر بلوچ گروپ کو اسلحہ فراہم کیا جاتا تھا لیاری گینگ وار کے ملزم اولڈ سٹی ایریا میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کی کلنگ وارداتیں کرتے تھے۔پی پی کے تینوں رہنما ایم کیوایم اور لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کے درمیان تصادم کے معاملات بھی دیکھتے تھے ملزم عاصم حسین نے بیان دیا کہ جس علاقے میں رہتا ہوں وہاں ایم کیوایم کی اکثریت ہے اور انکے ٹارگٹ کلر متحرک تھے اس لیے ایم کیوایم کے رہنماوں سے خوش گوار تعلقات ضروری تھے۔ ایم کیوایم کے ایسے رہنماوں سے تعلقات تھے جو ٹارگٹ کلرز کو سپورٹ کرتے تھے۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ ان کے ایم کیوایم کے جن رہنماوں کے ساتھ تعلقات تھے ان سب پر مقدمات درج ہیں۔ جن میں قائد متحدہ کے خلاف 33 ، فاروق ستار 15 ، حیدر عباس رضوی 3 ، وسیم اختر 4 ، ندیم نصرت 1 روف صدیقی 3 مقدمات درج ہیں۔ اسکے علاوہ محمد انور ، مصطفی عزیز ابادی اور سلیم شہزاد سے بھی مراسم تھے۔ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کی جے آئی ٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ملزم کی نشاندہی پر تمام افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے گا۔



کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…