منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے اراکین اسمبلی نے اپنے ہی اتحادی کی قرار داد کی مخالفت کر دی

datetime 23  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے اراکین اسمبلی نے اپنے ہی اتحادی کی پیش کردہ قرار داد کی مخالفت کر دی ۔ منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہو گئی جب جے یو آئی سے تعلق رکھنے والے بزرگ رکن اسمبلی مولانا قمرالدین نے خضدار کے لئے پی آئی اے کی پروازیں شروع کرنے سے متعلق قرار داد پیش کی اس موقع پر وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا کہ خضدار کے لئے پی آئی اے کی پروازیں ٹریفک کم ہونے پر بند کی گئیں اور ایئرپورٹ بھی بند ہے تاہم اس سلسلے میں دوبارہ غور کریں گے ۔ جس کے بعد ڈپٹی سپیکر نے قرار داد پر ایوان کی رائے طلب کی تو اپوزیشن کی غیر موجودگی میں حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں کے آدھے ممبران نے قرار داد کی حمایت اور آدھے ممبران نے قرار داد کی مخالفت کی جس پر ڈپٹی سپیکر نے دوبارہ رائے طلب کی تو اکثریتی رائے کی بناء پر قرار داد مسترد کر دی گئی ۔ بعدازاں ایوان زیریں میں موجود پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی اعجاز جاکھرانی اور جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ نے بل کی مخالفت کرنے پر حکومتی اراکین کی دوغلی پالیسی قرار دے دیا ۔ پختونخوا ملی عوام پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ یہ بل دوبارہ پیش کر کے متفقہ طور پر منظور کی جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…