لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کی اینٹی کرپشن کورٹ نے جعلی دستاویزات پر بھرتی ہونے والے سو سے زائد پولیس اہلکاروں کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔مبینہ جعلی دستاویزات پر بھرتی ہونے والے سو سےز ائد پولیس اہلکاروں نے اینٹی کرپشن کورٹ میں ضمانتوں کیلئے درخواست دی تھی۔سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان جعلی دستاویزات کے ذریعے بھرتی ہوئے تھے۔سپریم کورٹ کے نوٹس پر ان کےخلاف مقدمہ درج کیاگیا۔ جس کے جواب میں ملزمان کے وکیل نے کہا کہ دستاویزات جعلی نہیں ،انہیں سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔سماعت کے بعد اینٹی کرپشن کورٹ نے درخواست ضمانت مسترد کر دی