ملتان(نیوز ڈیسک)ملتان میں نوجوان کی ٹانگ کاٹنے اور فائرنگ کرکے قتل والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ مزید 3 ملزم اب تک نہیں پکڑے گئے ہیںاور گرفتار ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیاہے۔واقعہ اتوار کو ملتان کے علاقے ب±دھلہ سنت میں پیش آیا۔ جب عمر دراز، اشرف، عرفان اور ان کے دیگر دو ساتھیوں نے ایک نوجوان عابد پر تشدد کرنے کے بعد اس کی ٹانگ کاٹ دی تھی۔ محمد عابد کو نشتر اسپتال ملتان لایا گیا تھا جہاں پیر کو 8گھنٹے زیر علاج رہنے کے بعد وہ دم توڑ گیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان اشرف اور عرفان کو گرفتارکرلیا۔ سی پی او ملتان اظہر اکرام کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتارکرلیاجائے گا۔ ادھر ملزم اشرف نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نےبدلہ لینے کے لیے عابد کی ٹانگ عرفان نے کاٹی تھی۔