کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 8 افراد کو حراست میں لے لیا۔قانون نافذکرنےوالےاہلکاروں نے لیاری کے علاقے دریاآبادمیں سرچ آپریشن کر کے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔آپریشن گینگ وارملزم سعیدپٹھان کی گرفتاری کیلئے کیا گیا تھا، تاہم اسے گرفتار نہیں کیا جا سکا۔دوسری جانب اورنگی ٹاون کے علاقے قصبہ کالونی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا، علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی،جس کے دوران 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ا±دھرسائٹ اے کے علاقے میں پولیس نے کاروائی کرکے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث ملزمان خالد خان عرف ٹی ٹی اور رحمت اللہ کو گرفتار کرکے اسلحہ اور ٹی ٹی پسٹل برآمد کرلی گئی