اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری تو تھم گئی لیکن سردی کی شدت اب بھی برقرار ہےسرد اور خشک موسم کے باعث موسمی امراض میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔گلگت بلتستان کے ضلع استورمیں برفباری کا سلسلہ رکنے کے بعد زندگی معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے۔ملک کے اکثر بالائی علاقوں میں سردی ہے۔ جبکہ کرم ایجنسی میں پاراچنار سمیت کئی علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے۔سندھ اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں بھی موسم خشک ہے جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سردی ہوجاتی ہے۔شمالی بلوچستان میں بھی موسم خشک ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بیشتر علاقوں میں موسم سرداور خشک رہنے کا امکان ہے