لاہور(نیوزڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 26سیاستدان ، بیورو کریٹس اور بڑے بز نس مین نیب کے شکنجے میں آسکتے ہیں،وزیر اعظم نواز شریف نیب کو دھمکا کر اپنے پیروں پر کلہاڑی مار رہے ہیں۔ گریفن گراﺅڈ مغلپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پوری قوم احتساب کے عمل پر حکمرانوں کے رویے کو دیکھ رہی ہے ۔ پر کاٹنے اور ناخن تراشنے کا اشارہ کس تناظر میں دیا جارہا ہے ہر کوئی اس سے واقف ہے ۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم خود بزنس مین ہیں اس لئے ان کا کاروباری حضرات کے ساتھ چولی دامن کا ساتھ ہے ۔ لیکن 26سیاستدان ، بیورو کریٹس اور بڑے بزنس مین نیب کے شکنجے میں آسکتے ہیں اسی لئے بعض حلقوں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے ۔ نیب کو دھمکا کر نواز شریف اپنے پیروں پر کلہاڑی مار رہے ہیں۔