جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

خیبر پختونخوا کے 23 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ مکمل ہو گیا

datetime 22  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا کے 23 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پشاور جنر ل کونسلر کی نشستوں پر تحریک انصاف کے 2 ، جماعت اسلامی کے 1 اور اے این پی 1 اور ایک آزاد امیدوار، دیر بالا میں جماعت اسلامی ، لوئر دیر میں اے این پی ، ٹانک اور کوہاٹ میں تحریک انصاف ، صوابی میں آزاد ، چارسدہ میں سہ فریقی اتحاد کے امیدوار جیت گئے ، سوات میں خواتین اور اقلیتی امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے، خیبر پختونخوا کے 23 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے ضلع و تحصیل ، ویلج و نیبر ہوڈ کی جنرل ، خواتین ، کسان یوتھ اور اقلیتوں کی مجموعی طور پر 356 نشستوں پر انتخابات کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پشاور کی جنرل کونسلر کی 5 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں شاہین ٹاﺅن سے تحریک انصاف کی زہرہ ببی ، یونین کونسل سوڑوزئی سے اے این پی کے ملک اسد احمد،یونین کونسل متنی گلشن آباد سے جنرل کونسلر زر ولی ،یونین کونسل ٹوکر خیل سے تحریک انصاف کے بن امین ، یونین کونسل جو خیل متنی سے جماعت اسلامی کے مراد علی منتخب ہوئے۔ نوشہرہ میں ایک تحصیل کونسلر جبکہ 4 جنرل کونسلر اور تین خواتین نشستوں انتخابات ہوئے جس میں تحصیل کونسل تمغل کئی سے اے این پی کے سیف الرحمن کامیاب ہوئے۔ چارسدہ سے اے این پی اور جے یو آئی کا مشترکہ امیدوار ضلع کونسلر منتخب ، کوہاٹ یونین کونسل سماری سے تحصیل کونسلر کی سیٹ پر تحریک انصاف کے زر معین خان کامیاب ، بنوں میں یونین کونسل بیزن خیل کی تحصیل کونسل کی نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدوار فاروق خان کامیاب ، کرک میں خاتون کونسلر کی واحد نشست پرسندس سعید نے مد مقابل2 خواتین امیدوارں کو شکست دے دی۔ ہنگو میں تین خواتین سمیت 10 جنرل کونسلر منتخب ہوئے۔واڑی دیر بالا میں ضلع کونسل کی نشست پر جماعت اسلامی کے امیدوار عنایت اللہ نے پیپلز پارٹی کے صاحبزادہ اسد اللہ کو شکست دی۔ شبقدر بٹگرام سے ضلع کونسل کی سیٹ پر سہ فریقی اتحاد کے مفتہ طاہر کامیاب ہوئے۔غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق دیر بالا کی یونین کونسل تورمنگ ون سے تحصیل کونسلر کی نشست پر اے این پی کے ملک آفتاب کامیاب ہوئے جبکہ سلطان خیل کی تحصیل کونسل کی نشست پر باپ بیٹے کے درمیان ہونے والے دلچسپ مقابلے میں بیٹے نے باپ کو شکست دی۔ اس یونین کونسل سے حیات خان منتخب ہوئے جن کا تعلق جماعت اسلامی اور ا 177ن کے والد کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔ یونین کونسل کو ٹیگرام کی تحصیل کونسل کی نشست پر قومی وطن پارٹی کے توصیف کامیاب قرار پائے۔ سوات میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں 46 خواتین سمیت 56 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے جبکہ 82 خواتین اور 193اقلیت کونسلران کی نشستوں پر کوئی امیدوار سامنے نہ آسکے۔ ہری پور کی یو نین کونسل سرائے صالح میں ن لیگ کے امیدوار قاضی یوسف نے میدان ما ر لیا۔ ایبٹ آباد میں 122 کونسلروں ، لیڈی کونسلروں اور یوتھ کونسلروں پر کی نشستوں پر انتخابات ہوئے ، ایبٹ آباد کی ولیج کونسل اربن سٹی تھری سے سردار ریاض ناظم اور عامر افضل نائب ناظم منتخب ہوگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…