دوحہ (نیوزڈیسک)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حامد الثانی سے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی اور افغان امن مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف کی شیخ تمیم بن حامد الثانی سے ملاقات کے دوران قطر کے وزیر اعظم عبد اللہ بن نصیر ،وزیر داخلہ ،وزیر دفاع اور کمانڈر قطر فورس بھی موجود تھے ۔اس موقع پر علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور افغان امن مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں پاک قطر دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔اس موقع پر قطر کی قیادت نے خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ۔