اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان ایئر ویز کی تشکیل پر پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں وجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا ۔ پاکستان ایئر ویز کے نام سے نئی ایئر لائن کی تشکیل پر پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں تحریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا یہ اقدام قابل مذمت ہے کیونکہ عوام و پارلیمنٹ کو اس سے مکمل لاعلم رکھا گیا ہے۔پی آئی اے کی بحالی کے اپنے وعدے پورے کرنے کی بجائے حکومت ایسے اقدامات اٹھا رہی ہے جس سے قومی ایئر لائن مزید نقصان پہنچ رہا ہے۔اس اہم قومی نوعیت کے معاملے پر ایوان میں بحث کرائی جائے۔تحریک نفیسہ شاہ،ازرا فضل،نزید بوگیو،نوید قمر،اعجاز جاکھرانی نے جمع کرائی۔