ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

کراچی میں شارٹ ٹرم اغوا ءکے واقعات میں اضافہ، وزیراعلیٰ برہم

datetime 22  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو شارٹ ٹرم اغوا ءکے واقعات پر فوری قابو پانے کے ساتھ عمر کوٹ اور میرپور خاص میں غیر قانونی مدارس کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں صوبے بالخصوص کراچی میں امن وامان کی صو ر تحال، وزیر اعظم کے زرعی پیکیج،صو بے کی 155تر قیاتی اسکیم اور گندم کی خریداری پر غور کیا گیا۔وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے آئی جی غلام حیدر جمالی کو ہدایت کی کہ میرپور خاص اور عمر کوٹ میں موجود غیر قانونی مدار س کے خلاف کارروائی اور شارٹ ٹرم اغواءکی کارروائیوں کو روکنے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف بھی کارروائی تیز کی جائے اور رینجرز کے ساتھ پولیس کوآرڈینیشن مزید بہتر کیا جائے۔وزیر اعلیٰ نے چیف سیکریٹری کو مزید 10انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کے قیام میں تیزی لانے کی بھی ہدایت کی۔آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا ہے کہ جیکب آباد دھماکہ کے مزید 2ملزمان ابراہیم اور عبدالباسط گرفتار کئے جاچکے ہیں جن کا تعلق کالعدم جماعت تحریک طالبان سے ہے۔کراچی میں کارروائیوں کے دوران القاعدہ کے 3 ،کالعدم تحریک طالبان کے 177 جبکہ لیاری گینگ وار کے200 سے زائد دہشت گردوں کو مقابلوں میں ہلاک کردیا گیاہے۔غلام حیدر جمالی نے بتا یا کہ لیگل کمیٹی نے 35کیس فوجی عدالتوں کو بھیجنے کیلئے منظور کرلئے ہیں مزید 21کیسوں کا جائز لیا جارہا ہے جبکہ پولیوٹیم ،رینجرز اور پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے سمیت 3کیسوں میں ملٹری کور ٹ ملزموں کو سزائیں دی چکی ہیں۔ ا?ئی جی نے کابینہ کو بتا یا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں 3949کیسز چل رہے ہیں جن میں سے 45کیسز میں ملزموں کو سزائیں ہوچکی ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…