اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کے تحت 2 ماہ کیلئے کبوتر بازی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی طرف سے حکم جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ23 مارچ کو یوم پاکستان پر پریڈ کے حوالے سے دفعہ 144 کے تحت اسلام آباد میں کبوتر اڑانے پر 2 ماہ تک پابندی ہوگی اور اس پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کبوتر بازی پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن ہوگا۔