منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

کرپٹ سیاست دانوں نے ملک کے 200 ارب ڈالر سوئس بینکوں میں چھپائے، چوہدری محمد سرور

datetime 22  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق گورنر پنجاب تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمد سرورنے کہا کہ کرپٹ سیاست دانوں نے ملک لوٹ کر 200 ارب ڈالر سوئس بینکوں میں چھپائے رکھے ہیں ،سوئس حکومت نے اس سلسلے میں معلومات کا اشتراک کرنے کی پیشکش کی لیکن ہماری حکومت نے سودہ بازی کر کے پاکستان واپس لانے سے انکار کر دیاجبکہ دیگر ممالک کی ایک بڑی تعداداپنے ملکو ں کا پیسہ واپس لے لیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوے کیا ، تحریک انصاف کا کرپشن کیخلاف واضح موقف ہے اور ملک سے کرپشن کا خاتمہ چاہتی ہے ، ملک میںکرپٹ عناصر جہاں بھی موجو ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے تحری انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں موجود تھا اور اس میں سب نے متفقہ طور پر کہا کہ کرپشن کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا انہوں نے کہا کہ ڈی جی احتساب کمیشن اور کمشنر درمیان معاملات ٹھیک نہیں چل رہے تھے اس لیے وہ مستفیٰ ہو گئی خیبر پختونخوا کے ڈی جی احتساب کو چاہیے تھا اگر کسی وزیر یا ایم پی اے کیخلاف کرپشن کا کوئی کیس ہے تو اس کی نشاندہی کریں لیکن انہوں نے حکومت پر کوئی الزام نہیں لگا یا انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں نچلی سطح پر کرپشن کے خاتمے کا دعویٰ تو نہیں کرتا لیکن حکومتی سطح پر کوئی کرپشن نہیں ۔ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کر دیئے ہیں اور اب وہ ایک کانسٹیبل کو تبدیل یا تعینات نہیں کر سکتے، ابھی وزیر اعلی ایک سپروائزری کردار ہے اور خیبرپختونخوا حکومت کرپٹ لوگوں کی حمایت نہیں کرتا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان میں کرپشن کے خلاف جہاد کر رہی ہے ،کرپش کر کے سیاست دار اور سرمایہ دار امیر سے امیر ہو رہے ہیں اور لوگوں کے پاس دو ٹائم کھانے کے پیسے نہیں ، کھانے حاصل نہیں ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…