جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

ڈاکٹرعاصم کیخلاف نیب کی انکوائری مکمل، رپورٹ عدالت میں پیش

datetime 22  فروری‬‮  2016 |

کراچی(نیوز ڈیسک) قومی احتساب بیورو نے ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف کرپشن سمیت دیگر الزامات سے متعلق انکوائری رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف کرپشن، منی لانڈرنگ، زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ اور کمیشن لینے جیسے کیسز میں انکوائری مکمل کرتے ہوئے رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرادی۔ نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم نے قومی خزانے کو 450 ارب روپے کا نقصان پہنچایا جب کہ ان پر زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ، منی لانڈرنگ، کرپشن اور کمیشن لینے جیسے سنگین الزامات ہیں۔احتساب عدالت کے جج نے نیب سے استفسار کیا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کو گرفتار کئے ہوئے اتنے دن گزر گئے اب تک ریفرنس دائر کیوں نہیں کیا گیا جس پر تفتیشی افسرکا کہنا تھا کہ ہمارے پاس 29 فروری تک کا وقت ہے اس لئے سپلیمنٹری ریفرنس دائرکرنے کے لئے 3 دن کی مہلت دی جائے جس پرڈاکٹرعاصم کے وکیل کا کہنا تھا کہ اگرریفرنس فائل نہیں کیا گیا تو ان کے موکل کو حراست میں رکھنے کاکوئی جوازنہیں،کسٹڈی صرف تفتیش کیلئے ہوتی ہے اورنیب کےمطابق تفتیش مکمل ہے تاہم عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کو 5 مارچ تک نیب ریمانڈ پرجیل بھیجتے ہوئے آئندہ سماعت پرریفرنس طلب کرلیا۔سماعت کے دوران ڈاکٹرعاصم کے وکیل کا کہنا تھا کہ نیب کے تفتیشی افسر کے مطابق ڈاکٹر عاصم کے خلاف انکوائری مکمل ہوگئی تو عدالتی حکم کے باوجود ان کی سرجری نہیں کی جارہی۔ وکیل نے عدالت میں جناح اسپتال کے میڈیکل بورڈ کا لیٹر پیش کرتے ہوئے کہا کہ جناح اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے دوسرے ڈاکٹرز سے علاج کرانے کا کہا ہے اور عدالتی حکم اور ڈاکٹروں کی سفارشات کے باوجود ان کی سرجری کیوں نہیں کرائی جارہی جس پر عدالت نے حکم دیا کہ ڈاکٹرعاصم کو ڈاکٹرہارون کی رپورٹ کےمطابق طبی سہولتیں فراہم کی جائیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…