اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے رحمان ملک کو سیاسیمشاورت کے لئے دبئی طلب کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کو دبئی طلب کر لیا ہے ذرائع کے مطابق دونوں رہنماﺅں کے درمیان اہم ملاقات ہونے جا رہی ہے جس میں حکومتی ایوانوں سے نیب کے خلاف اٹھنے والی آواز ، احتسابی عمل میں رکاوٹوں سندھ سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی ۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماﺅں کے درمیان پیپلزپارٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لئے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔