اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

ریحام خان کا اپنے اعضا بعدازمرگ ایس آئی یو ٹی کو عطیہ کرنے کا اعلان

datetime 22  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بعد ازمرگ اپنے جسم کے اعضا سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی)کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔گزشتہ روز ایس آئی یو ٹی میں زیر علاج سماجی ورکر عبدالستار ایدھی کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ اگر ہماری وجہ سے کسی ایک انسان کی جان بچ سکے تو وہ پورے خاندان کی بحالی ہے اور یہ صدقہ جاریہ ہے۔ انھوں نے بعد از مرگ اپنے جسم کے تمام اعضاءایس آئی یو ٹی کو عطیہ کرنے کے عطیہ زندگی فارم پر دستخط بھی کئے۔انھوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی ایک عظیم انسان ہیں اورمجھے ان کی یہ بات کہ انسانیت کے لیے کام کرنا چاہیے بہت اچھی لگی۔ انھوں نے کہا کہ ایدھی واپس کام پر آنا چاہتے ہیں اور انسانیت کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ ریحام خان نے کہا کہ میں نے ایدھی صاحب سے وعدہ کیا ہے کہ وہ انسانیت کی خدمت کیلیے جو کام کر رہے ہیں، اس میں مجھ سے جتنی سپورٹ ہو سکتی ہے، کروں گی۔



کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…