اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چھٹی مردم شماری کے فارم میں خواجہ سراوں کے لیے کوئی خانہ نہیں رکھا گیا۔ جنس میں صرف مرد اور عورت کا آپشن دیا گیا ہے۔ فارم میں گھرانے کے افراد ، سربراہ سے رشتہ، جنس اور عمر سے متعلق معلومات اکٹھی کی گئی ہیں۔ ازدواجی حیثیت، مذہب ، مادری زبان اور قومیت کاخانہ بھی ہے۔ خواندگی ، تعلیمی درجہ ، کام کی نوعیت بارے بھی فارم میں استفسار کیا گیا ہے۔ خانہ شماری میں رہائشی نوعیت ، گھر کے کمروں کی تعداد بھی پوچھی گئی ہے۔ پینے کے پانی کا ذریعہ ، روشنی اور ایندھن کا ذریعہ بھی معلوم کیا جائے گا۔ فارم میں غسل خانہ ، بیت الخلا کے بارے میں بھی استفسار کیا گیا ہے۔ سوالنامے میں یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ شہری کون سے ذرائع ابلاغ استعمال کرتے ہےں۔