کوئٹہ(نیو ز ڈیسک)بلوچستان کے علاقے چاغی میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئےزیر زمین چھپائے گئے19دیسی ساختہ بم برآمدکرلیے۔سیکورٹی ذرائع کےمطابق کارروائی چاغی کے سرحدی علاقے کلی صمدمیں کی گئی،جہاں سیکیورٹی فورسز نے دوران کارروائی درجن سے زائد دیسی ساختہ بم برآمد کرلیے۔نامعلوم شر پسندوں کی جانب سے زمین میں چھپائے گئے بم تخریب کاری میں استعمال کیے جانے تھے، کارروائی میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔