پشاور(نیوز ڈیسک)پشاورکی کارخانو مارکیٹ میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 3افغان باشندوں سمیت 36 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ سیکورٹی خدشات پر مہمند ایجنسی اور بنوں میران شاہ روڈ پر غیر معینہ مدت تک کرفیو نافذکردیا گیا۔پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن پشاور اور خیبرایجنسی کے سنگھم پر واقع کارخانو مارکیٹ میں کیاگیا۔ جس دوران 3فغان باشندوں سمیت 36 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ جن کے قبضہ سے ایک کلو گرام منشیات اور 6 بوتلیں شراب کی برآمد ہوئیں۔سرچ آپریشن کے دوران سنیفرڈاگز کی مدد سے 10 سےزیادہ مارکیٹس کو چیک کیاگیا۔ ادھرسیکورٹی خدشات کی بنیاد پر مہمند ایجنسی اور بنوں میران شاہ روڈ پر غیر معینہ مدت تک کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے