لاہور(نیوز ڈیسک) قومی ایئر لائن کی نجکاری کے خلاف ملازمین کا احتجاج آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی اپیل پر دفاتر میں کام بتدریج معطل کردیا گیا ہوا ہے۔پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ واپس نہ لینے کی صورت میں دو فروری سے فضائی آپریشن بھی معطل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔کراچی سمیت ملک بھر میں پی آی اے کی نجکاری کے خلاف احتجاج آج دوسرے روز بھی جاری کے مطابق جاری ہے۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی آف آل ایمپلائز کا مطالبہ ہے کہ حکومت نے ملازمین پر شب خون مارا ہے اور نجکاری کے لئے صدارتی آرڈینسن جاری کیا ہے۔ 26 فیصد شیئرز کی فروخت ہو یا اسٹریجک پارٹنر شپ کی بات ہو، ہمیں نجکاری کی کوئی بھی شکل قبول نہیں ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی آف آل ایمپلائز آف پی آئی اے نے اعلان کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات نہیں سنے اور مانے جاتے تو پھر اگلے مرحلے میں وہ 2 فروری سے فضائی آپریشن بھی معطل کردیں گے۔