اسلام آباد(نیوزڈیسک)ماہرین موسمیات کی دو پیش گوئیاں، سردی کے بارے میں تو بات سچ ثابت ہوئی،جانیئے گرمی کے بارے میں حیرت انگیز دعویٰ، سال 2016میں پاکستان میں گرمیوں کے ساتھ بارش سے سیلاب کی شدت میں بھی اضافہ ہونے کا امکان ہے، عالمی ماہرین موسمیات نے کہا ہے کہ سردیوں کی شدت کے ساتھ ساتھ دنیا کے بعض خطوں میں گرمی کی شدت میں 7فیصد اضافے کا امکان ہے۔بارشں سے سیلاب کی شدت میں اضافہ ہونے پر پاکستان سمیت دیگر ممالک کو موسمی معاملات میں مربوط پالیسی وضع کرنے پر زور دیا گیا ہے۔گرمیوں کی شدت میں اضافہ پاکستان چین سمیت مشرقی ملکوں اور بعض مغربی یورپی ملکوں میں ہوسکتا ہے۔جس کی وجہ سے سیلاب اور ہیٹ سٹروک کی و جہ سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات کا خدشہ ہے، ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ حکومتوں کو اس سلسلے میں پہلے سے ہی اقدامات شروع کردینے چاہئیں خصوصاً سیلاب سے بچاﺅ کے لئے اقدامات کا آغاز ابھی سے شروع کردیاجانا چاہئے۔