ہٹیاں بالا(نیوزڈیسک ) مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر نے فوج کی نگرانی میں مئی میںعام نتخابات منصفانہ اور شفاف بنےادوں پر کرانے نے کا مطالبہ کر دیا کے مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سیکرٹری جنرل شاہ غلام قادرنے کہا کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ آزادکشمیر میں ہونے والے انتخابات منصفانہ اور شفاف بنےادوں اور مئی میںمنعقد کروائے جائیں اور یہی میاں محمد نواز شریف کی بھی خواہش ہے مجید کو اگر اپنی بدنامی کا داغ دھونا ہے تو اس کا ایک ہی حل ہے کہ مئی میں غےر جانبدارانہ انتخابات کروائیں آئندہ حکومت سازی کیلئے ہمیں کسی بیساکھی ےا اتحاد کی ضرورت نہیں ہم کسی کی مخالفت نہیں کریں گے بلکہ اپنا پروگرام اور پالیسی عوام کیلئے پیش کریں گے چار نکاتی فارمولہ پر عملدرآمد کر کے جنوب مشرقی ایشےاءمیں قیام امن کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے تاہم بھارت کی روائیتہ ہٹ دھرمی پر عالمی برادری کی آنکھیں کھل جانی چاہیئںمیاں محمد نواز شریف دہشت گردی کے چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج پاکستان اور جنرل راحیل شریف کا کردار لائق تحسین ہے جس پر انہیں سلام پیش کرتے ہیںءپیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت نے برادری ازم ،اقرباءپروری اور لوٹ کھسوٹ کی انتہاءکر رکھی ہے عوام دربدر ہیں بدلیہ ملازمین گزشتہ کئی ماہ سے ہڑتال پر ہیں انہیں تنخواہ تک ادا نہیں کی جا رہی جبکہ وزیر اور مشےروں کی فوج بےرون ملک سرکاری خرچ پر دورے کر کے قومی دولت ضایا کر رہے ہیں ہم اقتدار میں آکر ان لوگوں کا کڑا احتساب کریں گے اور قوم کی لوٹی گئی ایک ایک پائی واپس نکلوائیں گے ا ہے مسلم لیگ (ن)اقتدار حاصل کر کے آزادخطہ کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی انتخابات 2016میں مسلم لیگ(ن)کی کامیابی نوشتہ دیوار ہے آزاد کشمیر وماجرین مقیم پا کستان کی ساری سیٹےں جیت کر قائد مسلم لیگ(ن)میاں محمد نواز شریف کو تحفے میں دیں گے اقتدار حاصل کرنے کے بعد قائد میاں نواز شر یف کی ولولہ انگیز ،نڈر اور بے باک قیادت میں آزادکشمیر حقیقی تعمیر وترقی کے نئے دور میں داخل ہو گا ا آزادکشمیر کے عوام پر مسلط نام نہاد عوامی حکومت کے دعویداروں نے کرپشن ،لوٹ مار اور اقرباءپروری کے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں آزادخطہ کے باشعور عوام ووٹ کی پرچی سے کرپٹ ٹولے کا احتساب کرتے ہوئے انہیں گھروں کی راہ دکھائیں گے پیپلز پارٹی کی حکومت نے عوام کو جھوٹے وعدوں اور ہوائی اعلانات کے سوا کچھ نہیں دےاآزادکشمیر کی موجودہ حکومت کرپٹ ترین حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں جلد ہی ان کا سورج آزاد خطہ سے غروب ہو جائے گا جبکہ موجودہ حالات میں مسلم لیگ (ن)آزادکشمیر کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے لوگ جوق در جوق مسلم لیگ(ن)کے جھنڈے تلے جمع ہو رہے ہیں اس وقت وزیراعظم چوہدری مجید وزارءکے ماتحت ہے اور بااثروزارءاس پرحاوی ہیں محکمہ صحت،تعلیم،اور دیگرمحکمہ جات کا دیوالیہ نکال دیا گیا ہے اس سے بدترین دور آج تک کبھی نہیں آیا آزادخطہ کے باشعور عوام آزادکشمیر میں حقیقی تعمیروترقی،میرٹ کی بالادستی ،کرپشن فری معاشرے کے قیام اور حقیقی جمہوری قدروں کے فروغ کیلئے قائد میاں نواز شریف کے بازو مضبوط کریں آنے والا دور انشاءاللہ مسلم لیگ(ن)کا دور ہو اگا ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹر کٹ پریس کلب ہٹیاں بالا کے و فد سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا شاہ غلام قادر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی نام نہاد عوامی حکومت نے رےاستی ادارے مفلوج کر کے رکھ دیئے ہیں جیالہ نوازی،میرٹ پامالی،اقرباءپروری،لوٹ کھسوٹ اور عوام کے پیسوں سے عےاشیوں کی انتہاءہو چکی ہے کہ آزادکشمیر میں قائم مجاور حکومت نے قوم کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے آنےوالے عام انتخابات میں کشمیری عوام کو استحصالی ٹولے سے نجات دلائیں گے ا ور مسلم لیگ (ن)کے کا رکنان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں کسی طور پرمایوس نہیں کیا جائے گا صدرمسلم لیگ(ن)میں محمد نواز شریف پیغام قریہ قریہ پہنچانے کیلئے مسلم لیگ(ن)کے کارکنوںنے شبانہ روز جدوجہد کی یہ نوجوانوں کی مخلصانہ کاوشوں کا ہی ثمر ہے کہ آج مسلم لیگ (ن)آزادخطہ کی مقبول جماعت پیپلز پارٹی کی نام نہاد حکومت اپنی آخری سانسیں گن رہی ہے آزادکشمیر میں انتخابات کا بگل بجنے والا ہے جس کی پاداش میں انہیں نام نہاد عوامی حکومت کی جانب سے امتےازی سلوک کا نشانہ بھی بننا پرا مگر اب حالات بدل چکے ہیں مسلم لیگ ن کی قیادت اپنے کسی کارکن کے ساتھ ظلم و زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کرے گی آئندہ انتخابات کا بگل بج چکا ہے جس کی تےارےاں زور و شور سے جاری ہیں مسلم لیگ( ن) آزاد کشمیر کے کارکنان جماعت کو بھاری اکثرےت سے کامیاب کرانے کیلئے شبانہ روز متحرک کردار ادا کریںنوجوانوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گانوجوان اپنی صفحوں میں اتحادرکھتے ہوئے نو پی ٹی آئی کو پاکستان کے غےور اور باشعور عوام نے مسترد کردےا ہے تاہم ہم انہیں آزاد خطہ میں خوش آمدید کہتے ہوئے یہ مشورہ بھی دےتے ہیں کہ چلے ہوئے کارتوس نہ آزمائیں بلکہ نئے لوگوں کو آگے لائیں کے پی کے میں ان کے حالات سازگار نہیں رہے اسی لیئے موسمی سیاستدانوں کا سہارا لے کر پی ٹی آئی آزادخطے کی پچ پر ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلنا چاہتی ہے انہیں معلوم ہونا چاہیئے آزادکشمیر کے باشعور عوام اپنا اچھا برا بخوبی سمجھتے ہیں آزاد خطہ کے عوام نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دے دےا ہے آنے والا دور انشاءاللہ مسلم لیگ ن کا دور ہو گا جس میں حقیقی جمہوری اقدار کو فروغ دےتے ہوئے آزادکشمیر کی حقیقی معنوں میں تعمیر و ترقی کی نئی جہتوں سے روشناس کراےا جائے گا۔