جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

پاکستان میں کتے کاگوشت کھانے اوربیچنے والے قبیلے کاانکشاف

datetime 28  دسمبر‬‮  2015 |

خانیوال(نیوزڈیسک) مبینہ طور پر کتے کا گوشت کھانے اور فروخت کرنے والے خانہ بدوشوں کے گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خانیوال میں بھیر وال پھاٹک کے قریب واقع بستی شکارپور میں موٹر وے پل کے ساتھ خانہ بدوشوں نے آکر ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں، چند روز قبل ایک خانہ بدوش نے نزدیک کھوہ بھینی کمبوہاں سے ایک پالتو کتے کو پکڑا اور اسے لے جانے لگے جس پر لوگوں نے گھیرا ڈال اس شخص کو پکڑ لیا اور تشدد کر کے کتا واپس لے لیا جب کہ خانہ بدوش کتا پکڑنے کا کوئی جواز نہ پیش کر سکے تاہم لوگوں نے انھیں جانے دیا اور خاموشی سے ان کی ریکی شروع کر دی، کچھ عرصے کے بعد جھونپڑیوں کے پاس ایک تار پرکتے کی کھال نظر آئی جب کہ گوشت نہیں ملا اس دوران خانہ بدوشوں کو علم ہوا تو وہ کسی بھی کارروائی سے پہلے وہاں سے فرار ہو گئے۔اہل علاقہ کا خیال ہے کہ یہ خانہ بدوش کتے کی کھال حاصل کرنے کے لیے انھیں پکڑ کر چیر پھاڑ کرتے اور کھانے کے ساتھ کہیں فروخت بھی کرتے تھے۔ اہل علاقہ نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ موقع پر ان کی جھونپڑی سے اور بھی کتے ملے جوانھوں نے باندھ رکھے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ علاقے سے کئی کتے چوری ہوئے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…