لاہور (نیوزڈیسک )بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے واپس روانہ ہونے سے قبل دوبارہ پاکستان آنے کا عندیہ دے دیا۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق جاتی عمرہ میں آمد پر بھارتی وزیر اعظم نے نوازشریف کی والدہ سے ملاقات کی اور ہندو روایت کے مطابق ا±ن کے پیر بھی چھوئے۔اس موقع پر نریندر مودی نے نواز شریف سے پوچھا کہ آپ کے گھر کتنے افراد رہتے ہیں جس پر نواز شریف نے جواب دیا کہ میرے تمام بہن بھائی اسی گھر میں رہتے ہیں جن کی تعداد 70سے 80کے قریب ہے۔جواب میں نریندر مودی نے کہا کہ اب تو پاکستان آنا جانا لگا رہے گا۔بعد ازاں ائیر پورٹ پر وزیر اعظم نواز شریف نے بھارتی ہم منصب سے کہا کہ آخر کار آپ آ ہی گئے جس پر نریندر مودی نے جواب دیا کہ جی بالکل۔بھارتی وزیر اعظم نے جاتی عمرہ میں ڈیڑھ گھنٹے قیام کیا اس دوران ان کی روائیتی کھانوں سے تواضع بھی کی گئی۔