ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

حکومت کیلئے ایک اورپریشانی،اہم وزیرویڈیو سکینڈل میں پھنس ہی گئے

datetime 24  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)ویڈیو سکینڈل ،رانا مشہود احمد خاں بڑی مشکل میں پھنس گئے مگر جواب تودینا ہی ہوگا۔ نیب کی تفتیشی ٹیم نے ویڈیو سکینڈل کیس میں صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں کو طلب کر کے الزامات سے آگاہ کر دیا ،الزامات کے حوالے سے جلد تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی ۔ نیب ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نیب لاہور کی جانب سے وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد کے خلاف ویڈیو سکینڈل اور پنجاب یوتھ فیسٹیول کے حوالے سے انکوائری کی جا رہی ہے اسی سلسلے میں صوبائی وزیر کو نیب لاہور کی جانب سے طلب کیا گیا تھا جس پر گزشتہ روز رانا مشہود احمد نیب لاہور میں تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے جہاں انہیں الزمات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ۔ رانا مشہود احمد کو الزامات کے حوالے سے جلد تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی ۔اس حوالے سے رانا مشہود احمد کا کہنا تھا کہ تمام الزامات سیاسی بنیادوں پرلگائے گئے ۔ نیب کی جانب سے الزامات کے حوالے سے سوال نامہ دیا گیا ہے ، اپنے وکلاءسے قانونی مشاورت کے بعد تحریری جواب جمع کرا دیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…