لودھراں(نیوزڈیسک)لودھراں کے نتیجے نے ن لیگ میں ہلچل مچادی،کھلاڑیوں کا جشن ،اہم وزیر کی پیش گوئی سچ ثابت ہوئی،تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق جہانگیر ترین نے صدیق بلوچ کو 43806ووٹوں سے شکست دے دی ہے۔اتنے بڑے مارجن سے شکست نے ن لیگ میں ہلچل مچادی ہے دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ملک بھرمیں جشن منارہے ہیں اور مٹھائیاں تقسیم کررہے ہیں ،ن لیگ کے اہم وزیرنے لودھراں کے الیکشن میں صدیق بلوچ کو ٹکٹ دینے کی شدید مخالفت کی تھی ان کا کہناتھا کہ جعلی ڈگری آخر کار صدیق بلوچ کو لے ڈوبے گی جعلی ڈگری کے سکینڈل کے بعد صدیق بلوچ کو الیکشن کے لئے میدان میں نہیں اتارنا چاہئے اورآخر کار ان کا یہ دعویٰ درست ہی ثابت ہوا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت شکست پر پریشان نہیں کیونکہ اس ایک نشست سے کوئی فرق نہیں پڑے گا البتہ جیت کے مارجن کی وجہ سے حکومت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ این اے 154 کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جہانگیر ترین نے ایک لاکھ 17 ہزار 53 ووٹ حاصل کیے جبکہ نواز لیگ کے صدیق بلوچ 73ہزار 247 ووٹ حاصل کرنے میں ہی کامیا ب ہو سکے۔تفصیلات کے مطابق ۔واضح رہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں صدیق بلوچ نے جہانگیر ترین کو بطور ا?زاد حیثیت سے 10 ہزار ووٹوں سے شکست دی تھی لیکن اس بار صدیق بلوچ ن لیگ کی ٹکٹ پر بھی الیکشن جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔این اے 154 میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہی اور اس دوران چار لاکھ 19 ہزار 182ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے اپنے امیدوار کو منتخب کرلیاہے۔پولنگ کے عمل کو پرامن بنانے کیلئے پولیس کے تین ہزار افسران و اہلکار ،1100 رضاکاروں کے علاوہ آرمی کے جوان بھی پولنگ سٹیشنز پر ڈیوٹیاں انجام دیں۔ حلقہ این اے 154 میں کل 303 پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ، جن میں 34 مردانہ ، 34 زنانہ اور 235 مشترکہ پولینگ اسٹیشنز ہوں گے جس میں 47 پولنگ اسٹیشنز کو اے کیٹیگری یعنی حساس ترین قرار دیا گیا تھا جبکہ باقی 256 کو بی کیٹیگری میں رکھا گیا۔حلقہ میں 4 لاکھ 19 ہزار 182 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کیا، 2 لاکھ 28 ہزار 870 مرد ووٹر اور 1 لاکھ 90 ہزار 312 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔
لودھراں کے نتیجے نے ن لیگ میں ہلچل مچادی،کھلاڑیوں کا جشن ،اہم وزیر کی پیش گوئی سچ ثابت ہوئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تین روزہ تعطیلات کا اعلان
-
پیپلزپارٹی نے 10 رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
رخصتی گھر سے کریں گے، والد نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو گھر لے جا کر مار دیا
-
کونسی غذاؤں کے زیادہ استعمال سے مثانے کے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے؟ نئی تحقیق میں اہم انکشاف
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی
-
سعودی عرب میں حکومتی سطح پر بڑی تبدیلی، شاہ سلمان نے 3 شاہی فرمان جاری کردیئے



















































